اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کر دکھائے۔
بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس روکے جانے کی دھمکی کے جواب میں رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہتا ہوں ان کےساتھ وہ ہوگا کہ اپنی نسلوں کو نصیحت کرکے جائیں گے۔
اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی پی پی چیئرمین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لعل پاکستان میں او آئی سی ہونے سے روکتا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کوئی او آئی سی اجلاس میں رخنہ ڈالے گا تو ریاست اپنے طور سے نمٹے گی۔
واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے، پھر دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم انتظار کر رہےتھے کہ او آئی سی کانفرنس پر امن طریقے سے گزرے، سب چاہتے ہیں او آئی سی کانفرنس ہو، مناسب طریقے سے ہو۔
Comments are closed.