عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ حادثے میں زخمی

152

لندن:وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ زخمی ہو گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جمائما نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں ان کی ناک پرزخم واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

جمائما کی ناک پر پڑے نیل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کافی تکلیف میں ہیں۔تاہم انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لفظوں میں بات کرنے کے بجائے ایموجیز میں بات کی۔

جس سے یہ واضح ہواکہ اْنہیں ناک پر چوٹ سکینگ کرتے ہوئے آئی ہے۔

Comments are closed.