مسلمان قرآن اور حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر عظمت رفتہ اور شوکت پارینہ حاصل کر سکتے ہیں: ڈاکٹر ساجد الرحمان

361

لیوٹن:جامعہ اسلامیہ غوثیہ لیوٹن میں بابرکت اور روحانی محفلِ شبِ برأت کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے اکرام اور ثنا خوانان مصطفی سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی، محفل میں تلاوت قرآن پاک اور ذکر خداوندی کر کے اپنے گناہوں کی بخشش کے لیے دعائیں کی گئی

علامہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے محفل میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شبِ برأت اللہ تعالیٰ کی جانب سے عبادت کی رات ہے، جب مسلمان سجدے میں سبحان ربی الأعلى کہتا ہے تو عرش معلٰی سے اللہ رب العزت جواب دیتا ہے اور قبول کرتا ہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ زندگی بے مقصد مت گزاریں چونکہ جس اولاد اور دنیا کے لئے ہم ساری زندگی گزارتے ہیں یہ سب عارضی ہے، اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم ضرور دیں اور پیچھے ایسی اولاد چھوڑ کے جاؤ جو اپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے، اگر مسلمان دوچیزیں ایک قرآن اور دوسرا نبی پاک کی تعلیمات سے اپنا تعلق جوڑ لیں توکھوئی ہوئی عظمت رفتہ اور شوکت پارینہ ان کے قدم چھوم سکتی ہے۔

میزبان محفل مہتم جامعہ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آج کی رات برکتوں رحمتوں اور توبہ استغفار کرنے والی رات ہے، حضور اکرمؐ نے اس بابرکت رات کی فیضلت کے بارے میں بیان کیا ہے کہ آج کی رات اللہ تعالی اپنی شان کے لائق آسمان اول پر جلوہ آفروز ہوتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ کوئی ہے اپنے گناہوں کی معافی چاہنے والا اس کی بخشش کر دی جائے، کوئی ہے رزق طلب کرنے والا اس کے رزق میں اضافہ کر دیا جائے، ان کا مذید کہنا تھا کہ اج کی رات والدین اور اپنے لئے مغفرت طلب کرنی چاہیے، اور صدقے دل سے توبہ کرتے ہوئے محبتوں کے فروغ اور نفرتوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

پروگرام کے آخر میں درود و اسلام پڑھا گیا اور تمام عالم اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئ

Comments are closed.