بیلجیئم: تیز رفتار کار کارنیوال پریڈ کی تیاری کرنیوالوں پر چڑھ گئی، 6 افراد ہلاک، 26 زخمی

339

برسلز:بیلجیئم میں تیز رفتار کار، کارنیوال پریڈ کی تیاری کرتے لوگوں کے گروپ پر چڑھ دوڑی۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بیلجیئن پروسیکیوٹر کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور سمیت کار میں سوار دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پروسیکیوٹر کے مطابق حادثے میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں ہے۔یہ واقعہ بیلجیئم کے جنوبی شہر لا لوویارے میں صبح سویرے کارنیوال میں جانے والے افراد کے ساتھ پیش آیا۔

Comments are closed.