لندن میں ای اسکوٹر چلانے والی 14 سالہ لڑکی وین کی ٹکر سے ہلاک

305

لندن:ای اسکوٹر چلانے والی 14 سال کی لڑکی وین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ پیر کو ایک بج کر 35 منٹ پر مشرقی لندن کے نیوہیم کی گرین اسٹریٹ پر پیش آیا۔اس موقع پر ایمبولینس سروس کے پیرامیڈکس نے زخمی ہونے والی لڑکی کو طبی امداد بہم پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس ترجمان نے کہا کہ وین ڈرائیور پولیس کی تحویل میں ہے تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین سے رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Comments are closed.