لوٹن نے ہمیشہ ضرورت مندوں کی حفاظت اور مدد کال کا جواب دیا ہے: اسلم خان

581

پناہ گزینوں کے شہر کے طور پر لوٹن ہمیشہ ضرورت مندوں کی حفاظت اور مدد کے لیے کال کا جواب دیتا ہے، چائے شام ہو یا حال ہی میں افغانستان سے آنے والے پناہ گزین ہوں یا پھر کوویڈ کے دوران کراس کمیونٹی کے ناقابل یقین ردعمل ہو، یہ سب ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں۔

اس تناظر میں ہمیں یہ کہتے ہوئے حیرت نہیں ہو رہی ہے کہ ہمارے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے پہلے ہی یوکرین کی مدد کے لیے اشیاء خورد و نوش یا رقم عطیات کے ذریعے جواب دیا ہے۔

تاہم ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یوکرین کے لوگوں نے مشرقی یورپ میں پڑوسی برادریوں کے ساتھ پناہ حاصل کی ہے جن کے ہمارے شہر سے مضبوط روابط ہیں، اور بہت سے لوگوں نے یوکرین کے لیے حکومت کی اسکیم کے ذریعے بھی مدد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار لوٹن کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر اسلم خان نے ایک پریس ریلیز کے زریعہ ویڈیو پیغام میں کیا اور کمیونٹی کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ 22 مارچ کی فل کونسل اجلاس میں تمام پارٹیوں کے کونسلرز نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے کہ وہ کمیونٹی، مقامی شراکت داروں اور قومی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گئے تاکہ قومی ‘ہومس فار یوکرین’ پروگرام کے تحت لوٹن پہنچنے والے تباہ حال یوکرین مہاجرین کی فوری مدد کی درخواستوں کا جواب دے سکیں۔

یوکرین اور دیگر مقامی اور قومی فنڈ ریزنگ کے اقدامات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم لوٹن بارو کونسل ویب سائٹ پر ہمارا سپورٹنگ یوکرین کا صفحہ ضرور دیکھیں۔

Comments are closed.