انسانی حقوق کا عالمی دن:مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے بھارتی مظالم جاری

0 115

سرینگر:دنیا میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کے مظالم کا شکار مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی پامالی سات دہائیوں سے مسلسل جاری ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فورسز نے 95 ہزار سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔

جبکہ سات ہزار سے زائد کشمیریوں کو قابض بھارتی فورسز نے ماورائے عدالت قتل کیا، پُرامن مظاہرین پر گولیوں، چھروں اور آنسو گیس شیلنگ سے ہزاروں کشمیریوں کو زخمی کیا، قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے مذہبی آزادی کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔

گذشتہ سال اگست سے کشمیریوں کو جامع مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں، محرم اور عیدمیلادالنبیؐکے جلوسوں پر بھی پابندی عائد رکھی گئی۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی ختم کرانے کے لیے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.