نیویارک:دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خرید لیے ہیں۔پیر کو اس حوالے سے ریگولیٹری میں فائلنگ کی جانے والی دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73 اعشاریہ 5 ملین شیئرز خرید لیے ہیں۔
ایلون مسک کے ٹوئٹر میں یہ کاروباری شیئرز کو غیر فعال سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے اور اس کا مطلب یہ لیا جارہا ہے کہ وہ طویل المدت سرمایہ کار کے طور پر شیئرز کی خرید و فروخت کم سے کم کریں گے۔ تاہم مسک نے ٹوئٹر پر آزادانہ رابطہ و گفتگو کی صلاحیت پر سوال اٹھایا ہے، اس سلسلے میں انھوں نے گزشتہ ماہ آزادانہ خطاب پر ٹوئٹس کیے تھے۔
ان کے اس اقدام پر اب انڈسٹری کے تجزیہ کار تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ سیماب صفت ایلون مسک ایک جانب بیٹھنے کی بجائے متحرک رہیں گے۔
Comments are closed.