لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومی کرون ایکس ای‘ دریافت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اومی کرون کی دیگر اقسام کی نسبت 9.8 فیصد زیادہ تیزی سے منتقل ہوتی ہے۔
حکومتی اعداد وشمار کے مطابق 22 مارچ تک ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آئے۔ یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق 16 مارچ تک اس کی نمو، BA.2 کی نسبت 9.8 فیصد زائد تھی۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فروری کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں کوویڈ سے اموات کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں انگلینڈ اور ویلز میں 780 اموات ہوئیں۔ اموات کی یہ تعداد گزشتہ ہفتہ کی نسبت 14 فیصد زائد ہے۔
Comments are closed.