امریکا کی روس پر نئی پابندیاں، پیوٹن کی بیٹیاں اور سابقہ اہلیہ بھی شامل

287

واشنگٹن:یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے روسی صدر پیوٹن کی بیٹیوں اور روسی بینکوں پر پابندیاں لگادی ہیں۔ امریکا کی نئی پابندیوں میں روسی صدر کی سابقہ اہلیہ بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی اہلیہ اور بیٹی بھی امریکی پابندیوں میں شامل ہیں۔سابق روسی صدر دیمتری میدویدیو، سابق وزیراعظم میخائل میشوسٹن بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ افراد روسی عوام کے پیسوں سے امیر ہوئے ہیں، ان میں سے کچھ افراد صدر پیوٹن کی جنگ میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔اِدھر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پیوٹن کے زیادہ تر اثاثے خاندان کے افراد کے پاس چھپے ہیں اس لیے انہیں پابندیوں میں شامل کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا کی نئی پابندیوں میں روس کے بڑے پبلک اور پرائیوٹ مالیاتی ادارے بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.