اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی

265

جنیوا:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنرل اسمبلی کے 193 میں سے 93 ممالک نے تجویز کے حق میں ووٹ دیے۔ جبکہ جنرل اسمبلی کے 24 رکن ممالک نے امریکی تجویز کے خلاف ووٹ دیے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ پاکستان سمیت 58 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔ ادھر روس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماسکو سے ترجمان کریملن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے پر افسوس ہے۔ ترجمان کریملن نے مزید کہا کہ روس ہر ممکن قانونی ذرائع سے مفادات کا دفاع کرے گا۔

Comments are closed.