یونان کی حکومت نے کرسمس پر شہریوں کو گرجا گھر جانے کی اجازت دیدی

0 96

گریس:یونان کی حکومت نے کرسمس کے موقع پر شہریوں کو محدود تعداد میں گرجا گھر جانے کی اجازت دے دی۔

حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایس او پیز میں نرمی سامنے آئی ہے، جس کے تحت پیر سے چھوٹے کاروبار بھی کھول دیئے جائیں گے جبکہ ملک میں لاک ڈاؤن7 جنوری تک جاری رہے گا۔ باہر سے آنے والوں کو 10 دن کی بجائے 3 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

دوسری جانب جرمنی میں کورونا کیسز اور ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا، 24 گھنٹوں میں پہلی مرتبہ ریکارڈ 598 اموات ہوئیں، تقریباً تیس ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

روس میں بھی ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز اور اموات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، 24 گھنٹوں کےدوران613 اموات ہوئیں، 28 ہزار 585 کیس درج ہوئے۔

سنگاپور نے اگلے ہفتے سے تائیوان کیلئے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.