اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں فوری انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو موقع دیا جائے کہ وہ کسے اپنا وزیر اعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بدھ کو نمازِ عشاءکے بعد میں پشاور میں ایک اجتماعِ عام سےخطاب کروں گا۔
بدھ کونمازِعشاءکےبعد میں پشاور میں ایک اجتماعِ عام سےخطاب کروں گاجوبیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائےجانےکےبعدمیراپہلا جلسہ ہوگا۔میں چاہتا ہوں کہ ہمارےسب لوگ بھرپور طریقےسےاس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیرملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 11, 2022
عمران خان نے کہا کہ بیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائے جانے کے بعد یہ میرا پہلا جلسہ ہوگا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے سب لوگ بھرپور طریقے سے اس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیر ملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے۔
Comments are closed.