معمر قذافی کے بیٹے اطالوی ہوٹل کے 3 لاکھ 90 ہزار ڈالر کے مقروض

129

طرابلس:لیبیا کے سابق مرد آہن معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی ایک اطالوی ہوٹل کے تین لاکھ 90 ہزار ڈالر کے بل کے مقروض نکلے۔

سعد قذافی نے شہزادوں جیسی زندگی گزاری اور اپنے والد کے عہد اقتدار میں اربوں ڈالر کی ریل پیل دیکھی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2007 میں السعدی قذافی نے اٹلی کا ایک ماہ کا سیاحتی دورہ کیا تھا، جس کے اختتام پر انہوں نے اپنی لگژری کار کیڈیلک کو ایک مہنگے ہوٹل ایگزیلیر کی پارکنگ میں چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے کہ سعدی قذافی اطالوی فٹبال کلب سمپڈوریا کے رکن تھے۔ ٹیم سے نکالے جانے کے بعد سعدی قذافی اٹلی چھوڑ کے چلے گئے اور ہوٹل کی جانب سے بل کی ادائیگی کی درخواستوں کو نظرانداز کرتے رہے۔

ہوٹل کے ڈائریکٹر آلڈو ورڈن نے ایک برطانوی میڈیا ادارے کو بتایا کہ گزشتہ 15 برس سے سعدی قذافی کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ بل ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ روم میں لیبیا کے سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا مگر وہ بھی مدد کرنے سے قاصر ہے۔

Comments are closed.