لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے مابین گہرے تعلقات ہیں، میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
Congratulations to @CMShehbaz on his election as Prime Minister of Pakistan. The UK & Pakistan have a longstanding relationship and our people share deep ties. I look forward to working together on areas of shared interest.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) April 13, 2022
اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔
ترک صدر نے شہباز شریف کو ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ پاک ترک برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، پاک ترک بااعتماد بھائی ہیں تعلقات میں مزید قربت چاہتے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اور استحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجز اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
Comments are closed.