روسی صدر کا ایندھن برآمدات کا رُخ ایشائی اور جنوبی ممالک کی جانب کرنے پر زور

108

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایندھن کی برآمدات کا رُخ ایشائی اور جنوبی ممالک کی جانب کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈالر اور یورو پر انحصار بتدریج ختم کرتے ہوئے روس کو اپنی توانائی کی برآمدات میں تنوع لانا ہوگا۔

میڈیا کے مطابق سرکاری بریفنگ میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ اکثر غیر دوستانہ رویے کے حامل مغربی ممالک روسی توانائی کی قیمتوں کی ادائیگی وقت پر نہیں کررہے۔ اسی لیے روسی ایندھن کی قیمتوں کی ادائیگی قومی کرنسیوں میں کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ مغربی ممالک جانتے ہیں کہ روسی توانائی کے بغیر اُن کا گزارہ نہیں ہے، اس لیے وہ توانائی کی منڈی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک ماحول دوست توانائی پر منتقلی کے حوالے سے اپنے غلط اندازوں کو چھپانے کے لیے روس پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

Comments are closed.