کنزر ویٹیو رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کا مستعفی ہونے کا اعلان

135

لندن:برطانوی کنزر ویٹیو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان نے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم پی عمران احمد خان پر لڑکے سے جنسی زیادتی کا الزام عدالت میں ثابت ہوا۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایم پی عمران احمد خان عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ویک فیلڈ کی یہ پارلیمانی نشست 87 برس سے لیبر پارٹی کے پاس تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران احمد خان نے 2019 کے الیکشن میں یہ نشت 3,358 ووٹوں کی اکثریت سے جیتی تھی۔

Comments are closed.