لندن:بریگزٹ ڈیل سے متعلق برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا کل آخری دن ہے جبکہ دونوں فریق اس معاہدے کی کامیابی کے امکانات کو مسترد کر چکے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی ماہ کی بات چیت کے بعد فریقین نے مذاکرات سے متعلق ڈیڈ لائن اتوار تک مقرر کی تھی۔
رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ بنیادی تنازع ماہی گیری کے حقوق اور تجارتی مسابقتی قواعد پر ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع نے رائل نیوی پٹرول بوٹس کو ’برٹش واٹر‘ کی حفاظت کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
سابق ٹوری وزیر ٹو بیاس ایلوڈ کا کہنا ہے کہ رائل نیوی کی گن بردار بوٹس کی تعیناتی ’اوچھی حرکت‘ ہوگی۔
ڈیل نہ ہونے کی صورت میں 31 دسمبر کے بعد یورپی یونین کے ٹریلر برطانوی سمندری حدود میں مچھلیاں نہیں پکڑ سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین بارڈر چیکس اور اشیا پر ٹیکس بھی متعارف کردیں گے۔