آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کا خدشہ ظاہر کر دیا

90

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 4.0 فیصد رہنے کا امکان ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.2 فیصد رہ سکتی ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 23-2022 میں مہنگائی کی شرح 10.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح رپورٹ میں جاری کھاتوں سے متعلق بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.1 فیصد رہ سکتا ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ مالی سال بےروزگاری کی شرح میں بھی کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 کے دوران بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد رہ سکتی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال بےروزگاری کی شرح 7.3 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

Comments are closed.