برطانوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران قانون توڑنے پر معافی مانگ لی

141

لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جرمانے کے بعد پارلیمنٹ میں پہلا بیان دیا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے دوران قانون توڑنے پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں جانتا کہ سالگرہ کی تقریب میں کیسے جاپہنچا، خیال یہ تھا کہ وہ کوویڈ کے حوالے سے میٹنگ ہے۔ اندازہ ہے کہ عوام وزیراعظم سے بہتر رویے کی توقع رکھتے ہیں۔ بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی تفتیش کے نتائج کا احترام کروں گا۔

بورس جانسن اس سے قبل یہ اصرار کرتے رہے کہ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بورس جانسن برطانیہ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں اس عہدے پر رہتے ہوئے جرمانہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بورس جانسن، ان کی اہلیہ اور چانسلر رشی سُونک کو سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر جرمانے کیے گئے تھے۔ لیبر رہنما سر کئیر اسٹارمر نے بورس جانسن کے بیان کو مذاق قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا ذہن بنالیا ہے، وہ بورس جانسن کے الفاظ پر یقین نہیں رکھتے۔

Comments are closed.