لوٹن:سابق میئر کونسلر طاہرمحمود ملک نے 2000 میں لیبر میں شمولیت اختیار کی۔ 7 سال تک چالنی برانچ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں NCLP کے ممبر بھی رہے۔ 2011 میں کونسلر منتخب ہوئے اور مسلسل 3 بار الیکشن جیتے، 2014,15 میں ڈپٹی میئر اور 2015 سے 2018 تک کونسلرز کے لیبر گروپ کے چیئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
2019,20 بطور مئیر آف لوٹن مقامی اور قومی سطح پر لوٹن کونسل کی نمائندگی کی اور بڑے پیمانے پر کمیونٹی کی مدد اور حمایت کی۔ میئر شپ کے دوران لوٹن کونسل نے اپنی نئی ٹاؤن ہال عمارت کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منایا جب سے پرانی عمارت کو 1919 میں پیپلز پاور جذبہ کی چھتری میں جلا دیا گیا تھا۔ پی ایم مودی کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد طاہر ملک نے خصوصی کونسل کا اجلاس بلایا اور ایک قرارداد پاس کی اور اس کے فعل کی مذمت کی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔
بحیثیت مئیر طاہر ملک نے کمیونٹی کیساتھ مل کر لوٹن اینڈ ڈنسٹیبل ہسپتال کے خیراتی ادارے کے لیے تقریباً ایک لاکھ اکٹھے کیے ہیں۔ جو یقیناً مسلم کمیونٹی کی ایک بڑی کامیابی تھی اور پورے برطانیہ میں اس کی تعریف کی جا رہی تھی۔
سال /23 2022 کے لئے کونسلر طاہر ملک کو کونسلرز کے لیبر گروپ کے چیئر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونا جہاں مقامی سطح پر لیبر پارٹی کی مضبوطی کا اظہار ہے وہاں کمیونٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
Comments are closed.