لوٹن:کشمیر کمپین گلوبل کے زیر اہتمام لوٹن میں کشمیری رہنما اشرف صحرائی کی پہلی برسی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں اسلام آباد میں مقیم مقبوضہ کشمیر حریت کانفرنس کے عبدالحمید لون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے اپنے خطاب مقبوضہ کشمیر کی حالت زار کا نقشہ کھینچا اور وہاں پر بھارت کے ظلم اور جبر کی داستان بیان کی، انہوں نے مذید بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر گھر کے باہر فوج کا پہرہ ہے۔
کشمیر کی صورتحال گمبھیر ہے، صرف آزادی تحریر اور تقریر ہی نہیں ،آزادی زندگی بھی سلب کی جا رہی ہے ، 5 اگست کے بعد سازش کے ذریعے کشمیر کی تاریخ اور شناخت ختم کی جارہی ہے مگر اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس سمیت عالمی ادارے خاموش ہیں۔
#AshrafSehraiRemembered pic.twitter.com/Xc5uaVbeVi
— Zaffar Ahmad Quraishi (@ZaffarQuraishi) May 5, 2022
اس موقع پر میزبان تقریب ظفر قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے کونسلرز اور ممبران پارلیمنٹ کشمیر کے مسئلے کو اٹھاتے رہتے ہیں لیکن کمیونٹی کو کشمیرپر حکمت عملی بہتر بنانےکی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیامیں تبدیلیاں آرہی ہیں ،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان عالمی تبدیلیوں سے کشمیر پر بھی پیش رفت میں مدد ملےگی لیکن اس کے کشمیریوں کو نئے جہت سے کام کرنا ہوگا۔
تقریب میں ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر اسلم خان، کونسلر طاہر ملک، کونسلر سمیرا خورشید سمیت شرکاء جن میں تحریک برطانیہ کے رہنما فہیم کیانی، نذیر قریشی، چوہدری قربان، محمد شریف، ریاض بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
Comments are closed.