کشمیری رہنما محمد اشرف صحرائی شہید کی پہلی برسی کے موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

160

لوٹن (رپورٹ شیراز خان )کشمیری رہنما محمد اشرف صحرائی شہید کی پہلی برسی کے موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام لوٹن میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی تحریک کشمیر کے صدر فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف صحرائی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے جو جان بوجھ کر بھارت ایک ایک کرکے کشمیری قیادت کی نسل کشی کررہا ہے تاکہ کشمیر کی تحریک کو ختم کیا جائے۔

لیکن ہر کشمیری لیڈر کی شہادت کے بعد کشمیری عوام میں بھارت کے خلاف نفرت اور تحریکِ مزاحمت پہلے سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے فہیم کیانی نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اشرف صحرائی کے قتل کی انکوائری کروائی جائے اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں تحریک کشمیر برطانیہ کے سنیئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، سرفراز موسیٰ،چوہدری زاہد، چوہدری محمد رمضان،محمد لقمان،چویدری زیشان قریشی، ارشد ثانی،فہیم عظیم، زاہد اقبال شوکت دھنوی اور دیگر نے اس موقع پر کہا ہے کہ محمد اشرف صحرائی، افضل گرو سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری حریت پسند رہنما خراج عقیدت کے مستحق ہیں جنہوں نے بھارت کے ظلم جبر و استبداد کو تو برداشت کیا لیکن بھارت کے جابرانہ کشمیر پر تسلط کبھی قبول نہیں کیا ۔

اس موقع پر یہ اعادہ کیا گیا کہ کشمیر کی تحریک کو مل جل آگئے بڑھانا چاہئے اور پاکستان کے موجودہ سیاسی عدم استحکام اور انتشارات کو جلد ختم ہونا چاہئے چونکہ پاکستان کے دگرگوں اندوونی حالات کی وجہ سے کشمیر کی تحریک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Comments are closed.