فرینکفرٹ :جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں اورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا اورسیز پاکستانیوں سے کیا گیا خطاب براہ راست سنا ،جس کے لئے یہاں پی ٹی آئ کی قیادت نے بڑے بڑے اسکرینوں کا اہتمام کیا ۔جسے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور اوورسیز پاکستانیوں نے بذریعہ ویڈیو لنک سنا۔عمران خان کے خطاب کو سننے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بمہ فیملیز شرکت کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی جرمنی کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایمپورٹڈ حکومت منظور نہیں فوری انتخابات کروائے جائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ بھاری اکثریت سے جیت کر عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔ امریکیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی سزا عمران خان نے اپنی حکومت ختم کر کے قبول کی، لیکن غلامی قبول کرنے سے انکار کیا۔

حبیب الرحمان قاضی نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے پاکستان میں بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوں کو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نےکہاکہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ فاروق بٹ نے کہا کہ ہمارا لیڈر عمران خان آخری گیند پر چھکا لگا کر سرپرائز دے گا۔
شرکاء نے عمران خان زندہ باد امپورٹڈ حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ آخر میں مہمانوں کی پی ٹی ائی جرمنی کی طرف سے پاکستانی روائتی کھانوں کے ساتھ تواضع کی گئی۔
Comments are closed.