لوٹن :مرکزی جماعت اہلسنت یوکےاینڈ اوورسیز کے انتخابات مکمل ہو گئے۔علامہ صاحبزادہ مظہر حسین گیلانی صدر ،علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی جنرل سیکرٹری ، علامہ سید انور حسین کاظمی ترجمان ، جبکہ علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ سید حیدر شاہ ترمذی ،خلیفہ حاجی عبدالرحمان قادری ،علامہ نذیر احمد مہروی نائب صدور ، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،علامہ صاحبزادہ محمد رفیق سیالوی سیکرٹری نشر و اشاعت مقرر ،علامہ مفتی عبدالرحمان نقشبندی ، علامہ صاحبزادہ برکات احمد چشتی ، علامہ ساجد لطیف قادری ،علامہ نثار احمد نقشبندی ،علامہ انعام الحق قادری، علامہ حافظ عبدالرزاق ، علامہ قاری واجد حسین نقشبندی ،علامہ قاضی عبدالرشید چشتی ،علامہ حافظ نیاز حسین الازہری ، علامہ حسنات احمد الازہری ،صاحبزادہ محمد عتیق الرحمان قادری، علامہ محمد شہزاد، علامہ حافظ محمد کامران ،حافظ محمد مسعود قادری ،علامہ قاری رضاالمصطفیٰ چشتی ، علامہ سید حسنات احمد ترمذی ،علامہ شاہ محمد چشتی ،علامہ حافظ محمد افضل چشتی ،صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفیٰ چشتی ،علامہ محمد ارشد جمیل ،علامہ سید زین العابدین ،علامہ حافظ اشتیاق قادری، علامہ صاحبزادہ محمد حمزہ قادری پر مشتمل مجلس شوری کا قیام لایا گیا ۔
اجلاس میں طے پایا گیا کہ جماعت کے مرکزی قائدین سکاٹ لینڈ ، مڈ لینڈ ، لنکا شاہر ، یارک شائر ، بیڈفورڈ شاہر کا دورہ کرکے مقامی علمائے کرام سے مشورہ کے بعد اہم عہدوں پر ذمہ داری سونپی گئی۔مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز ٹرسٹ کے بانی اور سرپرست اعلی مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی نے کہا کہ جماعت اہلسنت احیائے دین کی ایک منظم تحریک اہلسنت کی قدیم جماعت اور ایک موثر قوت و آواز ہےجس کی بنیاد چالیس سال قبل میں نےبرطانیہ کے علمائے کرام اور مشائخ سے مشورہ کے بعد رکھی اور جس کی قیادت کیلئے نوجوان علمائے کو شامل کر کے اس ملک میں اسلام کے پیغام امن و محبت کے فروغ تحفظ ناموس رسالت تحفظ مقام صحابہ واہلبیت اور تحفظ مقام اولیائے کرام کےلئے متحد و منظم تحریک کیلئے جدوجہد کرنا اور اس ملٹی کلچرل معاشرے میں اپنی مذہبی اور مشرقی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے اصلاح احوال معاشرتی برائیوں سے نوجوان نسل کو بچانا مقصود تھا ، جس کیلئے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری اس تحریک کو ہر ہر قدم پر کامیابی وکامرانی نصیب ہوئی بالخصوص عقیدہ ختم نبوت جو دین اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اس کے تحفظ کیلئے جماعت کا ایک کلیدی کردار ہے ۔
مرکزی جماعت اہلسنت کے جنرل سیکرٹری خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے اپنے خطبہ میں کہاکہ میرے لئے یہ بہت اعزاز ہے کہ میں اس جماعت کے قیام سے لیکر آج تک اس میں شامل ہوں اور عرصہ دراز سے مختلف عہدوں ہر قائم رہنے کے باوجود اپنےآپ کو اس جماعت کا خادم تصور کیا ہے اور جب بھی قبلہ مفکر اسلام نے جو بھی ذمہ داری سونپی ہے اس کو حتی المقدور پورا کرنے کے پوری کوشش کی ہے ، انہوں نے کہا ہمارے مقتدر علمائے اہل سنت نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی ،تحریک آزادی کشمیر ، اورٗاستحکاُم پاکستان ایک رول ماڈل کا کردار ادا کیا ہے۔آخر میں قبلہ مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی نے امت مسلمہ کیلئے اجتماعی دعا کی جبکہ پیر ہارون رشید سجادہ نشین موہڑہ شریف ، علامہ پیر احمد حسین ترمذی ،علامہ پیرسید نور احمد شاہ کاظمی ،علامہ شیخ الحدیث مفتی عبدالکریم جماعتی ، علامہ مفتی عبدالمالک لقمانوی ،علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی کے جوان سال صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے تمام مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی اور خاندانوں کیلئے صبر کی دعا کی گئی ہے۔
Comments are closed.