مردان:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت کون کرےگا؟ فیصلہ کوئی مفرور نہیں عوام کریں گے۔
مردان میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ نہ دی گئی تو اسلام آباد آنے والا سمندر سب کو بہالے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے غلام عوام نہیں ، وہ ہیں جن کے اربوں ڈالرز بیرون ملک میں پڑے ہیں،آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ اسلام آباد آنے والے اپنے خوف کی زنجیریں توڑ کر آئیں، ہم نے ملک کو امریکا کے غلاموں سے آزاد کرانا ہے۔اُن کا کہنا تھاکہڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والے کو مولانا نہیں کہہ سکتا، ڈیزل نے وہ وزارت پکڑی ہے، جس میں سب سے زیادہ پیسہ بنے گا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مردان کےلوگوں کے جذبے اور جنون کو شکریہ ادا کرتا ہوں،میں آپ کو تیار کرنے آیا ہوں کہ جب اسلام آنے کی کال دوں تو آپ نے آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو میری عمر سے کم ہیں وہ نوجوان ہیں، میں آپ کو اسلام آباد سیاست کےلیے نہیں انقلاب کےلیے بلارہا ہوں۔
Comments are closed.