پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں،امریکی سینیٹر کا پیغام

296

واشنگٹن:امریکی سینیٹر کرس مرفی نے پاک امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ پاک امریکا تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں۔

سینیٹر کرس مرفی کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں گزشتہ برسوں کی طرح آئندہ بھی یہ تعلقات مزید بڑھیں گے۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ یو ایس ایڈ کے تحت امریکا نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے وسائل مختص کیے۔

Comments are closed.