لوٹن :ساجد صادق کی ناگہانی موت عظیم سانحہ ہے، جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی ایک عظیم آزادی پسند انقلابی رہنما سے محروم ہو گئی ۔ شوکت مقبول بٹ ، ڈپٹی میئر لوٹن آصف مسعود راولاکوٹ میں نیشنل عوامی پارٹی کے متحرک سیاسی رہنما نے ساجد صادق و دیگر ساتھیوں کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئےمعاشرے کے پسے طبقات کے لئے ساجد صادق کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے متاثرہ تینوں خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔
مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا مغفرت کی جبکہ تمام سوگواران سے دلی ہمدردی کااظہار کیا،تعزیت کرنے والوں میں شوکت مقبول بٹ ، ڈپٹی میئر کونسلرآصف مسعود ، امجد اشرف ، صادق سبحانی ، خواجہ زاہد لون ،عباس بٹ ، مہتاب ملک ،اسحاق بھٹی ، شاہد ہاشمی ،خواجہ حسن ، واجد ایوب ، محمود کشمیری، ساجد شاہین ، ڈاکٹر آفتاب حسین ، سجاد ملک ، ساجد ملک ،کامریڈ نصیر مغل ، کامریڈ مشتاق احمد مغل، کامریڈ اصغر ملک ، شاہد ملک ، کامریڈ قمر زمان و دیگر شامل ہیں۔
Comments are closed.