ممتازحریت رہنما یاسین ملک کو مجرم قراردیےجانے پر آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظفرآباد میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی رہائی کے مطالبے کے لیے آج مظفرآباد میں آزادی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
#ReleaseYasinMalik protests all over Azad kashmir . Public demanding unconditional release of Kashmiris top Liberation Leader Yasin Malik pic.twitter.com/pePDibG16h
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) May 24, 2022
دھرنے کے بعد انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر بھی یاسین ملک کو مجرم قرار دیے جانے پر مظفرآباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یاسین ملک کی رہائی کے لیے پورے آزاد کشمیر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’عوام کشمیریوں کے آزادی پسند رہنما یاسین ملک کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘
خیال رہے کہ یاسین ملک کو بھارتی عدالت میں آج عمر قید یا سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.