اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ نامور رہنما بھارتیوں کے سامنے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔
مشعال ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر یاسین ملک کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہاریں گے، یاسین ملک دھرتی کا بیٹا ہے۔‘
We will never give in nor give up! Yasin Malik is the son of the soil. #ReleaseYasinMalik Every Kashmiri& Pakistani Shout Free Yasin Malik till the skies shake! The iconic leader will never beg 4 life be4 Indians nor surrender.struggle 4 Azadi will continue till r last breath pic.twitter.com/IbiuFbARv4
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) May 25, 2022
مشعال ملک نے کہا کہ جب تک آسمان نہ ہل جائے، ہر کشمیری اور پاکستانی یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتا رہے۔یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ’آزادی کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔‘
اُنہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ ’یاسین ملک کو کسی بھی موقع پر دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، یاسین ملک کو کالے قانون کے تحت سزا دی گئی۔‘مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ ’جتنے بھی مقدمے ڈالنے ہیں ڈالیں، ہمیں موت سے ڈر نہیں لگتا، کشمیری قوم یاسین ملک کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مودی کی صورت میں وقت کے یزید کا مقابلہ کررہے ہیں، یاسین ملک کی بہادری اور ہمت پر فخر ہے، تمام کشمیری یاسین ملک کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے کشمیری رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) یاسین ملک کو جھوٹے کیس میں عمر قید کی سزا سنادی۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔
Comments are closed.