وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 دسمبر طلب کرلیا

0 96

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 دسمبر کو دن 12 بجے ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی حکومت نے مردم شماری پر وزراء کی کمیٹی بنائی تھی، وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مردم شماری پر رپورٹ پیش ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا، مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات پر چیرمین سی ڈی اے بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وزارت داخلہ سی ڈی اے آرڈیننس 1980 میں ترممیم پر بریفنگ دےگی، ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کےڈی جی کی تقرری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زرعی ترقیاتی بنک کےبورڈ کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔کابینہ اجلاس میں ٹربائین فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی امپورٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل، نیپرا کی سال 20-2019 اور اسٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020 کابینہ میں پیش ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے16 دسمبرکےفیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.