لندن:برطانیہ میں منگل کے روز ہونے والی بارش کے باعث درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن اور مضافاتی علاقوں میں ژالہ باری اور بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہے۔
Comments are closed.