کوئٹہ:وزیر اعظم شہباز شریف نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج امن اور اندرونی و بیرونی سلامتی اور خطے میں استحکام کی ضامن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی کاوشیں عالمی امن میں بھی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابیوں کا کوئی ثانی نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات میں مسلح افواج نے قوم کی قابل قدر خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قوم کا فخر اور ریاست کا اہم ادارہ ہے۔
Comments are closed.