وزیراعظم ہاؤس آزاد کشمیر کی سیکیورٹی میں مبینہ کوتاہی

146

مظفر آباد:آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی میں مبینہ کوتاہی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کو چکما دے کر وزیراعظم کے کمرے تک پہنچنے والا نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بروقت الرٹ ہونے پر فرار ہوگیا۔واقعے کے بعد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت 2 ڈی آئی جی معطل کردیے گئے اور وزیراعظم کا تمام سیکیورٹی اسٹاف بھی تبدیل کر کے اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان نے کہا کہ واقعہ میں کوئی اندر کا آدمی ملوث ہوسکتا ہے کیونکہ سیکیورٹی کیمرے اور خودکار سیکیورٹی نظام غیر مؤثر ہوگیا تھا۔ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔

Comments are closed.