بولٹن: جسٹس فار کشمیر اور برٹش کشمیری کے زیر اہتمام 12 جون 2022 کو کشمیریوں کے مقبول رہنما یسن ملک کے خلاف بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے انتظامات کے حوالے سے بولٹن میں مقیم کشمیری کمیونٹی رہنماؤں پر مشتمل ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں کونسلر راجہ اقبال، کونسلر راجہ خرم راوف، تحریک کشمیر برطانیہ کے راجہ عارف، سیاسی و سماجی رہنما فیاض بٹ ، جے کے ایل ایف بولٹن برانچ کے کنوینیر انجینیر راجہ ظہیر ، فیصل لطیف، مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ اسرار احمد، ڈپٹی آرگنائزر جے کے ایل ایف برطانیہ راجہ نصیر احمد اور سکندر خان ڈپٹی سیکریٹری جنرل برطانیہ زون شامل تھے۔
میٹنگ میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ بولٹن سے 12 جون کو لندن مظاہرے میں بھرپور شرکت کے لئے کمیونٹی کو موبلائز کیا جائے گا، اس موقع پر شرکاء اجلاس سوشل موبلائز یشن کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئ جو جمعہ کے دن مختلف مساجد میں مظاہرے کے حوالے سے علانات کروائی گئی اور مظاہرے میں شرکت کے لئے لوگوں کی فہرستیں تیار کریں گئی جس کے مطابق مظاہرین کے لئے کوچیز بک کی جائیں گئ۔
Comments are closed.