بھارتی کسانوں کا آج سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان

0 103

دہلی:بھارت میں دہلی ہریانہ بارڈر پر کسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 26 ویں روز میں داخل ہوگیا۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں کسانوں نے آج سے سلسلہ وار بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا، ہر روز 11 کسان 24 گھنٹوں کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔

کسانوں کے احتجاج سے پریشان مودی حکومت نے دوبارہ مذاکرات کی تجویز پیش کردی۔

واضح رہے کہ تین زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان ایک ماہ سے دہلی کی مختلف سرحدوں پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.