برسلز:یورپی یونین نے فلسطین کے لیے روکے گئے فنڈز جلد جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے فنڈز 2021ء میں فلسطین میں تعلیمی اصلاحات پر تنازع کی وجہ سے روکے گئے تھے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپین کمیشن فلسطین میں ہر سال 300 ملین یورو امداد دیتا ہے۔
فلسطینی وزیرِ اعظم محمد اشتیہ نے یورپی یونین کے فنڈز جاری کرنے کے اعلان پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔فلسطینی وزیرِ اعظم محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے لیے معاونت دوبارہ شروع کرنے پر شکر گزار ہیں، آج خوشی کا دن ہے۔
Comments are closed.