لوٹن:کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین حاجی چوہدری قربان نے کہا کہ لندن مظاہرہ میں بھرپور شرکت لوٹن کمیونٹی کی مسئلہ کشمیر سے بھرپور کمٹمنٹ کی مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوٹن کے دینی اداروں، سیاسی ،سماجی، تنظیموں کے مشکور ہیں جنہوں نے مظاہرہ کیلئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے تعاون کیا اور ہر عمر کے لوگ احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام اس لیے کامیاب ہوا کیونکہ کمیونٹی نے ہر طرح کے اختلافات کو بھلا کر کشمیری قومی رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے مشترکہ احتجاج کیا ،انہوں نے کہاوہ دن دور نہیں جب ریاست جموں کشمیر پر آزادی کا پرچم لہرائے گا۔
Comments are closed.