لندن:برطانیہ میں شرح سود میں اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد شرح سود ایک فیصد سے بڑھ کر 1.25 فیصد ہوگئی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شرح سود 2009 کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔ میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایک لاکھ پاؤنڈ تک مارگیج لینے والوں کو 12 پاؤنڈ ماہانہ اضافی دینا ہوں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شرح سود میں اضافہ کا مقصد مہنگائی کو روکنا ہے۔
واضح رہے کہ شرح سود میں یہ مسلسل پانچویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.