لندن:ایک برطانوی لائبریری کو کینیڈا سے موصول ہونے والے پارسل میں 48 سال بعد اپنی کتاب واپس مل گئی۔
وینڈزورتھ لائبریریز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ لندن کی ٹوٹنگ لائبریری کو کینیڈا سے ایک پیکٹ موصول ہوا جس میں رچرڈ براؤٹیگن کی کتاب A Confederate General from Big Sur موجود تھی۔
یہ کتاب 1974 میں لائبریری سے لی گئی تھی جسے 48 سال اور 107 دن کے بعد واپس کیا گیا ہے۔لائبریری کی ٹوئٹر پوسٹ پر ایک 72 سالہ سابق جج ٹونی اسپینس نے کمنٹ کرکے بتایا کہ یہ کتاب انہوں نے واپس کی ہے۔ٹونی اسپینس کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں رہائش پذیر ہیں۔
Wandsworth Libraries has a new longest overdue book. Returned after 48 years and 107 days. Thank you to whoever sent it back to Tooting Library from Port Moody in Canada. The questions is, how did it get there? pic.twitter.com/5qb1wCHPod
— Wandsworth Libraries (@wandsworthlibs) June 6, 2022
لائبریری عہدیداران نے کہا کہ لیٹ فیس کی مد میں 7 ہزار 618 ڈالر کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے لیکن انہوں نے یہ جرمانہ نہیں لگایا۔
نہایت اچھی حالت میں کتاب واپس کرنے پر لائبریری نے اسپینس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کو دوبارہ کتابوں کے شیلف کی زینت بنایا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.