احتجاج کی کال دوں گا اگر صاف و شفاف انتخابات نہ ہوئے تو مزید انتشار ہوگا، عمران خان

124

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور اُس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف و شفاف انتخابات کی تاریخ نہیں ملتی کیونکہ اگر انتخابات صاف و شفاف نہیں ہوئے تو مزید انتشار ہوگا۔

اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ’میچ فکس‘ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر اس طرح کے عام انتخابات کرائے تو مزید انتشار بڑھے گا، سیاست میں غیر یقینی فضا بڑھتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صرف راستہ ایک ہی ہے صاف و شفاف الیکشن کا اور اس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے کیونکہ اگر یہ حکمراں ملک پر مسلط رہے تو اداروں کودفن کردیں گے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیر خزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر سے ریلیف مانگنے امریکا پہنچ گئے ہیں لیکن وزیر خزانہ اور شہباز شریف سمجھ لیں کہ کوئی جیز مفت نہیں ہوتی ہر چیز کی قیمت ہوتی ہے امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے سازش ہوئی یہاں سے میر جعفر اور میر صادق ان سے ملے، نیوٹرلرز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگر حکومت گرائی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی، ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے ٹی وی پر کہا کہ ان کو ڈر تھا کہ عمران خان رہے گا تو ان کے رہنماجیل میں ہوں گے۔

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت کی سربراہی میں ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے، جب عدم اعتماد ہوا تو ڈالر 178 کا تھا آج 208 کا ہے، ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا، اس حکومت نے روس سے تیل کی بات کیوں نہیں کی؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیٹ کاٹ کر پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی، بجلی کی قیمت میں چار روپے فی یونٹ کمی کی، آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود ہیلتھ انشورنس دیا، کیا ہم پر قیمتیں بڑھانے کا دباؤ نہیں تھا؟ اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک پر وہ لوگ مسلط کردیتے گئے ہیں جو چوری کرکے اپنا پیسہ بیرون ملک منتقل کردیتے ہیں اور پھر پریشر ڈال کر این آر او لے لیتے ہیں، یہ لوگ جب تک رہیں گے ملک کے تمام سرکاری اور انصاف کے تمام اداروں کو دفن کردیں گے اور نیب اور ایف آئی اے کو دفن کیا جا چکا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہماری معیشت خطرے سے دوچار ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی ہے، فیٹف قانون کی منظوری کے لیے ہمیں بلیک میل کیا گیا، مجھے امید ہے کہ ان پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگر حکومت گرائی گئی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی۔

Comments are closed.