ملک میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا؛ گزشتہ 24 گھنٹے میں 171 کیسز رپورٹ

138

اسلام آباد:ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 171 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی شرح 5.01 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیدر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.67 فی صد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کراچی میں کوروناکے مثبت کیسز 10.08 فی صد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.26 فی صد ،مردان میں کورونا کیسز کی شرح 3.39 فی صد ،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.07 فی صد ،لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فی صد جبکہ ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.2 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments are closed.