مصر براستہ شام لبنان کی گیس ضروریات پوری کرے گا، سہ فریقی معاہدہ طے

136

مصر، لبنان کی گیس ضروریات شام کے راستے پوری کرے گا۔ اس حوالے سے سہ ملکی باضابطہ معاہدہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں طے پا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت مصر، لبنان کو سالانہ 65 کروڑ کیوبک فٹ گیس دے گا۔ مصری گیس سے لبنان میں بجلی کی پیداوار میں 450 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ لبنان کے بیشتر علاقے اور شہر اس وقت لوڈشیڈنگ کی شدید لپیٹ میں ہیں اور گیس بحران کے باعث لبنان میں بجلی کی بندش 20 گھنٹوں تک بڑھ چکی ہے۔

Comments are closed.