ہڈرزفیلڈ :مقامی بس سروس کے ڈرائیوروں کی ہڑتال کا 12واں دن ہے، عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، لوگوں کو کام پر جانے کے لئے اور بچوں کو اسکول جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بس ڈرائیوروں کے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کے لیے بس کارکنوں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کو حل کرنے کے لیے بات چیت ناکام ہوگئی ہے، جس سے مسافروں کو کام اور اسکول جانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بس یونین کی ہرتال جو 6جون کو شروع ہوئی تھی ویسٹ یارکشائر اور کاؤنٹی کے دیگر حصوں میں سروسز کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔
یونائیٹڈ یونین کا کہنا ہے کہ اریوا کی ڈرائیور کی تنخواہ کی پیشکش افراط زر سے کم ہے، جبکہ کمپنی نے اس پر اراکین کو بہتر پیشکش کرنے سے انکار کرنے کا الزام لگایا ہے بی بی سی نے کچھ متاثرین سے گفتگو کی۔ایک ڈرائیور نے اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ اس نے ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ اس کی اجرت گھر کا نظام چلانے کیلئے کافی نہیں تھی۔
اس کا کہنا تھا کہ اس کی زندگی "پیسوں کی گنتی” کے گرد گھومتی ہے۔ حالیہ مہینوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر ایندھن، جو کہ حال ہی میں ملک کے کچھ حصوں میں £2فی لیٹر سے اوپر ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم اپنی کاریں چلانے کے متحمل نہیں ہیں۔ تو ہم کام، تقرریوں اور ہر چیز پر جانے کیلئے جدوجہد کریں گے۔
Comments are closed.