قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی

125

اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اس اجلاس میں سرحدوں کی صورت حال اور اہم سیکیورٹی امور پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کے اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات، بیرونی اور داخلی چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہوئے، جبکہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

Comments are closed.