لندن:برطانوی وزیرخارجہ لز ٹروس نے کہا ہے کہ یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی اور روس پر مزید پابندیاں لگانے کیلئے پرعزم ہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ لز ٹروس نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس کو یوکرین کی سرزمین سے باہر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ کل ترکی کا دورہ کریں گی۔ لز ٹروس نے اس حوالے سے کہا کہ دورہ ترکی میں یوکرین کے شہر اوڈیسا سے اناج کی منتقلی میں مدد کے آپشنز پر بات ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیاں لگانے کا عمل جاری رکھیں گے۔ یوکرین سے روس کے مکمل انخلا تک روس کی اشیا کی درآمد روکیں گے۔
Comments are closed.