فاؤنڈیشن فار ریچ سوسائٹی نے لوٹن کونسل اور لوکل ایمپلائبلٹی اسسٹنس پارٹنرشپ پروجیکٹ (LEAPP) کے ساتھ مل کر لوٹن میں منعقد ہونے والے اپنے پہلے ایمپلائبلٹی ڈے کو کامیابی کے ساتھ منایا ۔ چلٹرن اکیڈمی کی میزبانی میں 35 سے زیادہ آجروں (مقامی، قومی، نجی اور پبلک سیکٹر) اور سیاہ فام کمیونٹی کے 30 پیشہ ور رول ماڈلز نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اس پورے دن کے پروگرام میں حصہ لیا-
10 سے 19 سال کی عمر کے 125 سے زیادہ حصہ لینے والے نوجوانوں نے اپنے والدین کے ہمراہ آجروں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ پہلے مرحلے میں اپنے کیریئر کے کے بارے میں عملی مشورے اور رہنمائی کے علاوہ کامیاب مواقع اور منصوبہ بندی کے کے حوالے سے معلومات حاصل کی ۔
اس حوالے سے کچھ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں اس دن کام کا تجربہ اور اپرنٹس شپ کے مواقع ملے اور انہوں نے ویلیو ایڈڈ سمراسکول جیسے ڈرہم یونیورسٹی اسپیس ٹو ایکسپلور پوٹینشل، STEP کے بارے معلومات دریافت کی، انہوں نے مذید کہا کہ BT کی طرف سے ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کو کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے اور ٹریول فرم TUI، تعمیراتی فرم Keir، صحت کے شعبے اور RAF رائل نیوی، برطانوی فوج اور یونیفارمڈ سروسز کے ذریعے وسیع رینج کے بارے جاننے کا مواقع ملا۔
کونسل کی ایڈلٹ لرننگ ٹیم بھی نوجوانوں کی رہنمائی اور مشورہ دینے کے لیے موجود تھی۔ برونیل یونیورسٹی نے STEM (سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) کی ماسٹر کلاس بھی فراہم کی جس سے 30 نوجوان حاضرین نے لطف اٹھایا۔ تقریب کا آخری گھنٹہ مقامی کمیونٹی کے پیشہ ور افراد کے ایک ماہر پینل کے لیے وقف کیا گیا تھا جنہیں نوجوان سامعین کی جانب سے پوچھے گئے متعدد ٹیسٹ سوالات کے جواب کا موقع دیا گیا تھا۔
لوٹن کونسل میں ہنر اور روزگار کے ذمہ دار ڈپٹی لیڈر اور پورٹ فولیو ہولڈر کونسلر اسلم خان نے مقامی روزگار کے مواقع تک رسائی کے لیے تعلیم کے مرکزی کردار پر زور دیا اور چیلٹرن اکیڈمی کے ہیڈ ٹیچر ایان ڈگلس نے لوٹن میں اس تاریخی تقریب کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ڈپٹی لیڈر اسلم خان نے کہا، "ہمیں تقریب کی حمایت کرتے ہوئے واقعی خوشی ہوئی ہے کہ بہت سے نوجوانوں نے شرکت کی اور رول ماڈلز سے ملنے، بات کرنے اور اپنئ کیریئر کے راستوں کے بارے میں جاننے کا ایک بہترین موقع ملا کہ ان کے لئے متعدد روزگار کے لیے کس قسم کے کردار دستیاب ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ ہم لوٹن کو ایک ایسا شہر بنانے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں جہاں کوئی بھی پیچھے نہ رہے اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں، ہم یہاں نوجوانوں کی اسکول سے ملازمت تک کے سفر کے تمام مراحل میں مدد کرنے کے لیے موجود ہیں تاکہ وہ اپنے مقصد کو حاصل کرسکیں۔
ایونٹ کے حوالے سے آجروں، رول ماڈلز اور سامعین کا ہہنا تھا کہ ایونٹ انتہائی مثبت، مصروف اور نوجوان لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے "بہترین تجربہ تھا جبکہ منتظمین میں سے ایک ٹریور ایڈمز نے تبصرہ کیا کہ "دن بھر ایک گونج رہی کہ ہم متاثر کن پروگرام پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔” منتظمین موسم بہار 2023 میں اگلے روزگار کے دن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں Chiltern اکیڈمی نے ایک بار پھر تقریب کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی ہے۔
Comments are closed.