یمن کے ایک سائنسدان نے بے مثال اور لگژری ’اڑنے والا ہوٹل‘ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
یمنی سائنسدان ہاشم الغیلی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں ایک بڑے جہاز کو اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو ایک ایسے’اسکائی ہوٹل‘ کو بنائے جانے کے منصوبے کے بارے میں ہے، جسے جوہری طاقت سے چلایا جاسکے گا۔
Sky Cruise is a concept for a nuclear-powered sky hotel. This video rendering shows the aircraft designed to fly with 20 electric engines, housing over 5,000 guests in nearly nonstop flight [full video, Hashem Al-Ghaili: https://t.co/XN2SFT6PMt] pic.twitter.com/8RrxxtfxYc
— Massimo (@Rainmaker1973) June 26, 2022
ویڈیو میں جو جہاز نظر آرہا ہے اسے20 برقی انجینئرز کے ساتھ اڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی نان اسٹاپ پرواز میں تقریباً 5 ہزار سے زائد مہمانوں کی رہائش کی گنجائش ہوگی۔
جوہری طاقت سے چلنے والے بڑے اور ہوا میں اڑنے والےاس ہوٹل میں ایک جم شاپنگ مال، بار، بچوں کے لیے کھیل کا میدان، سوئمنگ پول، ریسٹورینٹ، تھیٹر اور ایک کانفرنس سینٹر بھی ہوگا۔
یہاں تک کہ آپ اس ناقابل یقین، اڑنے والے ہوٹل میں اپنی شادی کی تقریب بھی منعقد کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.