اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کورونا وائرس کی وباء کو قابو کرنے کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزارتِ صحت اور این سی او سی کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے این سی او سی کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں حکام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت بھی کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed.