ریاست پر جبرا ًقابض قوتوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی

136

مظفر آباد:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان رفیق ڈار ، زونل سیکریٹری جنرل سردار ارباب، ایس ایل ایف کے چیرمین عبدالراحیم اور دیگر اسیران کو رہا کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تمام 116 اسیران کو غیر مشروط طور پر رہا کر دیا گیا ہے انشاء اللہ فتح حق و سچ کی ہو گی۔جے کے ایل ایف کے قائم مقام چیرمین راجہ حق نواز ، وائس چیئرمین سلیم ہارون ، زونل صدر ساجد صدیقی سمیت جو ساتھی وحشیانہ تشدد کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں وہ بھی اب بہتر ہو رہے ہیں یہ تشدد اور گرفتاریاں ہمیں اپنے مقصد سے کبھی بھی دور نہیں کر سکتیں۔

ریاست پر جبرا ًقابض قوتوں کے خلاف اور ریاست کی ری یونیفکیشن تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔سب ساتھیوں کی جدوجہد اور جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں یہ نوجوان ہماری قوم اور تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں سلیوٹ سب ساتھیوں کی جد و جہد کو ان ساتھیوں نے ثابت کیا کہ یہ بابا قوم مقبول بٹ شہید، قائد تحریک امان اللہ خان اور قائد انقلاب یاسین ملک کے سچے جانشین اور پیرو کار ہیں۔قیادت بہت جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان پریس کانفرنس میں کرے گی ۔

Comments are closed.